Thursday, December 2, 2021  | 26 Rabiulakhir, 1443

بھارتی گانےمیں محسن اورسونیاکی میوزک ویڈیوکی ہُوبُہونقالی

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

شوبزانڈسٹری میں سرقہ یا نقالی کوئی نہیں بات نہیں لیکن ہوبہو نقالی شاید نیا ٹرینڈ ہے، بھارتی گلوکاربرہم دریا نے اپنے نئے گانے کی میوزک ویڈیوکا ایک ایک منظر پاکستانی گانے سے چُرالیا۔

پاکستانی ڈائریکٹرنبیل قریشی کی میوزک ویڈیو ‘ کی جاناں ‘ سے شدید متاثر بھارتی گلوکارنے گانے ‘ موڈ ہیپی’ میں کسی کو محسوس نہیں ہونے دیا کہ یہ پراجیکٹ نیا ہے کیونکہ اس ویڈیو کا ہرمنظردیکھنے والوں کوسونیا اورمحسن عباس حیدر کی یاد دلارہا ہے۔

پاکستان میں غیرت کے نام پرقتل کے خلاف بنائی جانے والی مختصر میوزیکل فلم ‘کی جاناں ‘ جولائی 2020 میں ریلیزکی گئی تھی۔ گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی تھی جبکہ بول بابا بلھے شاہ کی شاعری سے لیے گئے تھے۔

ویڈیومیں دکھایا گیا تھا کہ اپنی مرضی سے شادی کرنے والا جوڑا فرار کی کوشش کے دوران لڑکی کے والد کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔ بھارتی گلوکار نے بھی ‘موڈ ہیپی ‘ میں سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک کی وارڈ روب سے لے کر شوٹنگ کا مقام تک ایک جیسا رکھا۔

یہ چند تصاویر دونوں ویڈیوز کے ایک جیسا ہونے کا ثبوت بخوبی دے رہی ہیں۔ بھارتی گانے میں صرف 2 چیزیں ہی سے نئی پہچان دے پارہی ہیں ، جو ہیں گلوکاری اور کمپوزیشن ۔

سونیا حسین اوربھارتی ‘ہیپی موڈ’ کی خوشی پنجابن کا سرخ وسنہری لہنگا ، جھمکے اور نتھ تو ایک طرف ، دونوں کے چہرے کے بائیں جانب زخم میں بھی مماثلت ہے۔

اس سے قبل جون 2020 میں سونیا حسین نے اس انٹرنیشنل پراجیکٹ سے اپنی تصویر شیئرکی تھی جس میں وہ راجھستانی حلیے میں دکھائی دی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور بیشتر صارفین نے دعویٰ کیا کہ سونیا نے بالی ووڈ بلاک بسٹر فل ‘ رام لیلا ‘ سے اداکاری دیپکا پڈوکون کا انداز کاپی کیا ہے۔

انسٹاگرام پر بیشتر مداحوں نے سونیا حسین کیلئے لکھا کہ وہ خود زیادہ خوبصورت ہیں، انہیں نقالی کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں تھی۔

میوزیکل ویڈیو ‘کی جاناں’ نے نومبر 2020 میں ‘میامی شارٹ فلم فیسٹیول’ میں بہترین میوزک ویڈیو کااعزاز حاصل کیا۔

ڈائریکٹر نبیل قریشی فضاعلی میرزا کے ساتھ لوڈ ویڈنگ اورایکٹران لاء جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرچکے ہیں ، ان کی آنے والی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ ہے جس میں ماہرہ خان نے پہلی بار فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube