Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

عثمان مختاراس بارکبریٰ خان کی شادی کروائیں گے

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Sep 7, 2021 | Last Updated: 5 months ago

کولاج:سماء ڈیجیٹل

اداکارعثمان مختارنئے ڈرامہ سیریل ‘ ہم کہا کے سچے ہیں ‘ سے پھرخبروں میں ہیں کیونکہ ان سے متعلق مشہورہے کہ وہ جس غیرشادی شادی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں ، اس کی جلد شادی ہوجاتی ہے۔

ڈرامے میں عثمان کی ساتھی اداکارائیں ماہرہ اور کبریٰ خان ہیں اوراس حوالے سے بنائی جانے والی دلچسپ میمزمیں پوچھاجارہا ہے کہ اب کس کی باری ہے؟۔

عثمان نے انسٹااسٹوریزمیں ایسی ہی ایک میم کو شیئرکرتے ہوئے کبریٰ خان کی جانب نشاندہی کی کہ اس بارکبریٰ کی شادی ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین اس دلچسپ پیشگوئی سے خوب محظوظ ہوئے۔

کبریٰ اور عثمان کی کیمسٹری خاصی اچھی ہے، اداکارہ نے بھی انسٹااسٹوریز میں سامنے بیٹھے عثمان پرانسٹافلٹرکا استعمال کرتے ہوئے حلیہ ہی بدل ڈالا اور پھرفالوورز سے پوچھا کہ آپ اندازہ لگائیں یہ کون ہیں۔

اس سے قبل جولائی 2020 میں ڈرامہ سیریل ‘ ثبات’ میں عثمان کے ساتھ کام کرنے والی سارہ خان کی شادی کی خبر وائرل ہوتے ہی مبارکباد کے سلسلے کے علاوہ میمز بھی خوب وائرل ہوئیں جن میں اداکارکو سارہ کی اچانک شادی کی وجہ قراردیا گیا۔

سوشل میڈیا پروائرل میمزمیں کہا گیا تھا کہ یہ بندہ جس اداکارہ کے ساتھ کام کرے اس کی شادی ہوجاتی ہے کیونکہ دلچسپ اتفاق ہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں عثمان نے نیمل خاور کے ساتھ کام کیا تھا اور ڈرامہ آن ائرتھا کہ اسی دوران حمزہ علی عباسی اور نیمل کی شادی کی خبرسامنے آئی۔

سوشل میڈیا پردلچسپ اور پُرمزاح تبصروں میں عثمان مختار کی کارکردگی کو کسی رشتہ کروانے والی آنٹی ، میرج بیورو اور شادی ڈاٹ کام سے بھی زیادہ تیز ترین قراردیا گیا۔

اداکار نے ان تمام میمز کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ۔ ‘اگلی بار ڈرامے میں اکیلا آؤں گا تاکہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائیں’ ۔

عثمان مختار اور اہلیہ کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی

عثمان مختار نے اپریل 2021 میں زنیرہ انعام خان کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکاآغازکیا تھا۔

مداحوں کو اچانک اپنی شادی کی اطلاع دینے والے عثمان نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا، ‘ مجھے اس زمین پر سب سے خوش قسمت آدمی بنانے کے لیے شکریہ ‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube