Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

مقبول کرائم سریز منی ہائسٹ کا سیزن 5 کیسا ہوگا؟

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مشہور اسپینش سریز منی ہائسٹ کے پانچویں سیزن کا پہلا حصہ 3 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہا ہےجبکہ دوسرا حصہ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ مقبول زمانہ سیریز جب پہلی بار ریلیز کی گئی تو فلاپ ہوگئی تھی، سال 2017 میں اس سریز کو 2 حصوں میں ایک مقامی چینل پر نشر کیا گیا تاہم پہلے حصے نے تو شائیقن کی توجہ حاصل کرلی تھی لیکن دوسرے حصے نے دیکھنے والوں کو مایوس کیا تھا۔

اسی سال یعنی 2017 کے آخر میں نیٹ فلکس نے اس سریز کو اپنے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا تو  تو پوری دنیا میں اس کی مقبولیت نے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

اس کے بعد دوسرا حصہ 6 اپریل 2018 کو نشر کیا گیا، اپریل 2018 میں ہی نیٹ فلکس نے 16 نئی اقساط کیلئے بجٹ بڑھاتے ہوئے سیریز کا تیسرا حصہ 19 جولائی 2019 کو جو کہ 8 اقساط پر مشتمل تھا نشر کیا، منی ہیسٹ سیریز کا چوتھا حصہ 3 اپریل 2020 کو جاری کیا گیا۔

اس سریز میں ایک ایسا گروہ دکھایا گیا ہے جو اسپین میں ڈکیتی کی تاریخی واردات کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ اس گروہ کے کارندوں کے نام دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں کے ناموں پر رکھے گئے ہیں، جیسے ٹوکیو، برلن، نیروبی، ریو، ماسکو وغیرہ۔

منی ہائسٹ سیزن5 کہاں، کس وقت ریلیز ہوگا؟ فہرست جاری

ایک طرف تو دکھایا گیا ہے کہ جرائم پر مبنی مشن میں ذاتیات کی گنجائش نہیں ہوتی، اس کے لیے مجرموں کو باقاعدہ تربیت دی گئی ہے، ان کو جذباتی ہونے سے منع بھی کیا گیا ہے اور صرف عقلی دلائل مدِنظر رکھے گئے ہیں لیکن دیکھا یہ گیا کہ ایک ایک کرکے سب کردار جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں۔

سیزن 4 کا اختتام کچھ اس طرح کا تھا کہ پروفیسر کے مطابق اس کی بیوی راکیل مرچکی ہے جس کے بعد پروفیسر پہلی بار تشدد کی حمایت کرتا ہے اور اسی کا فائدہ الیسیا اگلے سیزن میں اٹھاتی نظر آئے گی ۔

اگر پانچویں سیزن کے ٹریلر کی بات کریں تو اس بار گینگ کے ارکان زیادہ غصے اور زیادہ قوت سے لوٹے ہیں، وہ نیروبی کی قربانی کو بھلانے والے نہیں ہیں، کیوں کہ اب بات صرف چوری کی نہیں رہی ہے، اس ٹیزر میں بہت سے خوشی اور دکھ کے لمحات دکھائی دیتے ہیں۔

ٹیزر میں ہر گینگ ممبر کے جذبات کو سلو موشن میں دکھایا گیا ہے اور ہر کوئی جیسے اپنے ذاتی نقصان کا انتقام لینے کے لیے لڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس میں بہت سارا ایکشن بھی دکھائی دیتا ہے جبکہ ملٹری رائل منٹ آف اسپین کے اندر جانے کیلئے تیار ہے لیکن گینگ بھی ہار ماننے کو تیار نہیں، جب گینگ بینک کے اندر داخل ہوتا ہے تو ہر دل عزیز پروفیسر بینک آف اسپین سے باہر محاذ سنبھالتا ہے لیکن کیا اس بار پروفیسر کو پکڑ کر کرسی سے باندھ دیا گیا ہے؟

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
le casa de papel,money heist season 5, La casa de papel Season 5, Money Heist release on Netflix, bella ciao, money heist season 1, money heist season 4, money heist cast, money heist season 3, money heist season 2, money heist season 5 release date, pakistani money heist, money heist episodes
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube