Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پروین رحمان کی زندگی پرفلم’ان ٹو ڈسٹ’ ایمیزون پرجاری

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 5 months ago

تصویر: ایمیزون پرائم

کراچی کے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی مقتول سربراہ سماجی رہنما پروین رحمٰن کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ‘ ان ٹو ڈسٹ ‘ ایمیزون ویڈیو پرریلیزکردی گئی۔

ایمیزون ویڈیوزپر 24 اگست کو جاری کی جانےمختصر دورانیے کی اس فلم میں پروین رحمٰن کا کرداربھارتی اداکارہ اندوشرما نے ادا کیا جبکہ برطانوی نژاد اداکارہ سدھا بھچرنے سماجی رہنما کی بڑی بہن عقیلہ اسماعیل کا کردار نبھایا ہے۔

فلم کی ہدایات برطانوی فلمساز اورلینڈو وون انسیڈل نے دی ہیں ، کہانی میں پروین رحمٰن کی خدمات اوران کے قتل کے بعد بڑی بہن عقیلہ اسماعیل کی جدوجہدکودکھایا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Into Dust (@into.dust.movie)

View this post on Instagram

A post shared by Into Dust (@into.dust.movie)

پاکستانی ارکان کے علاوہ ‘ان ٹو ڈسٹ’ کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کے بیشترارکان کا تعلق بھارت اوربرطانیہ سے بھی ہے۔

اکتوبر 2018 میں بھارت میں منعقد ہونے والے ساتویں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پروین رحمن کی زندگی پربنائی گئی ماہرہ عمرکی دستاویزی فلم ‘ پروین رحمن : دی ربیل اپٹیمسٹ ‘ نے بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اس سے قبل اکتوبر2017 میں بھی استنبول میں ہونے والے گیارویں انٹرنیشنل آرکیٹیکچر اینڈ اربن فلمز فیسٹول میں بھی پروین رحمان پر بننے والی فلم بیسٹ ڈاکیومنٹری کی کیٹگری میں دوسرا انعام حاصل کرچکی ہے۔

پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 میں کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا گیا تھا، جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جارہی تھیں۔

اورنگی پائلٹ پروجیکٹ نامی این جی او کا قیام 1980ء میں عمل میں آیا تھا، یہ این جی او اورنگی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملات پر نظر رکھتی ہے اور اسی حوالے سے پروین رحمان کچی بستیوں اورگوٹھوں کی ریگولرائزیشن کی خواہاں تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube