Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

آمنہ الیاس کو’پُرتشدد’کک چیلنج ویڈیوپرشدید تنقیدکاسامنا

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ آمنہ الیاس نے انٹرنیٹ پروائرل ‘ کک چیلنج ‘ کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس پر بہت سے صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ ایسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت کیا تھی۔

انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی ختصر ویڈیو میں آمنہ سامنے بیٹھے نوجوان کے سر پر سیب رکھ کر اپنے جوتے سے نشانہ لے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبول کک چیلنج میں ویڈیو بنانے والا کہ کوئی شخص سامنے بیٹھے فرد کے سر پر بوتل یا کوئی دوسری ہلکی چیزرکھ کرلات مارتا ہے لیکن آمنہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خاصی زورسے سیب کے بجائے نوجوان کے چہرے اور سرکو ہٹ کیا اور دیکھںے والوں کو یہ ویڈیو خاصی تکلیف دہ محسوس ہوئی۔

اداکارہ نے ویڈیو کے انتباہی کیپشن میں واضح کیا کہ ویڈیو بناتے ہوئے کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی لیکن ساتھ ہی اپنے فالوورز کو خبردار کیا کہ وہ گھر پر اس قسم کی مشق کرنے سے گریز ہی کریں۔

ویڈیوکو ساڑھے 7 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

بیشتر صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس ویڈیو میں کوئی ایسے چیز نہیں جسے پُرمزاح کہا جاسکے، اس ویڈیو سے تشدد جھلکتا ہے اور آمنہ نوجوان کو زخمی بھی کرسکتی تھیں۔ وائرل چیلنجز کے حوالے سے معروف شخصیات کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تاہم ایمن، منال سمیت کئی شوبز سیلیبرٹیز نے آمنہ کی اس ویڈیو پرمحظوظ ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو مزید مشتعل کیا کہ آخر اس ویڈیو میں تعریف کے قابل کیا ہے۔

صارفین نے ٹوئٹرپر بھی اس ویڈیو میں کی جانے والی ‘ بدسلوکی’ پرتبصرے کیے، اور ‘ فیمنزم’ کے حوالےسے بات کی۔

متعدد ٹویٹس اور کمنٹس میں کہا گیا کہ ویڈیو میں اس لڑکے کی جگہ آمنہ ہوتیں تو پھرکیا ردعمل ہوتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube