Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

منال خان اوراحسن نے شادی کارڈ شیئرکردیا

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: منال خان/انسٹاگرام

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا دعوت نامہ شیئرکیا ہے۔

کارڈ پردرج تفصیلات کے مطابق اس جوڑی کا نکاح 10 ستمبر برزجمعہ کوہوگا تاہم شادی کا مقام نہیں بتایا گیا۔

انسٹاپردونوں نے کارڈ کی ایک ہی تصویر 2 الگ کیپشنز کے ساتھ شیئرکی۔ منال نے کیپشن میں لکھا، ‘ تم کہاں سے اچانک آئے تھے؟ اب ہمیشہ کیلئے رہ رہے ہو’۔

منال خان کو انجکشن سے خوفزدہ منگیترکی مدد پرتنقید کاسامنا

احسن نے کارڈ شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں منال سے اظہارمحبت کرتے ہوئے لکھا، ‘ میں تم سے ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ پیار کروں گا، اپنی آخری سانس تک’۔

دونوں کی پوسٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے شوبزساتھیوں نے مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔

منال اور احسن نے اپنا تعلق واضح کردیا

یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube