Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

عائزہ خان کی مداحوں سے درخواست

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Aug 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

عائزہ خان نے مداحوں سے ٹوئٹرپراپنے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے نام سے تصدیق شدہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکیا ہےجسے ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد فالو کرتے ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عائزہ نے سب سے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

اکاؤنٹ پرموجود ڈھائی لاکھ افراد کیلئے دعویٰ کیا گیا کہ وہ عائزہ خان کی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ جعلی اکاؤنٹ کا ہینڈل بھی عائزہ کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔

اداکارہ کی درخواست کے بعد مذکورہ جعلی اکاؤنٹ اب ٹوئٹر پر موجود نہیں ہے۔

عائزہ پہلی شوبز سیلیبرٹی نہیں جنہوں نے اپنے مداحوں کو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آگاہ کیا۔ عمران اشرف کے نام پر بھی کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس تھے ، انہیں فالو کرنے کے خواہشمند مداحوں میں سے ایک نے اس بات کی نشاندہی کی جس کے بعد اداکار نے اپنا اصل اکاؤنٹ بتانے کیلئے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔

عمران نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ جعلی اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں۔

نیلے رنگ کا ٹک سوشل میڈیا صارفین کو اس بات کایقین دلاتا ہے کہ اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم ،ایپ صارفین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کی اطلاع دیں اور تحقیقات کے بعد ان پروفائلز کو یا تو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہا جاتا ہے یا انہیں مستقل طو ر پر معطل کردیا جاتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے مئی اور جون 2018 میں 70 ملین سے زائد جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے۔ فیس بک نے 2020 میں تقریبا 1.3 بلین جعلی اکاؤنٹس کو ختم کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube