Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

آئمہ بیگ کی بہن کی شادی: تصاویر،ویڈیوزوائرل

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 6 months ago

آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی شادی کی تقریبات سے گلوکارہ اور ان کے منگیترکی تصاویرسوشل میڈیا پرزیرگردش ہیں۔

جمعہ 6 اگست کو ہونے والی اس شادی کی تقریبات ہفتہ بھر سے جاری ہیں۔ کومل بیگ کی شادی بلاگرسلیم اے کیو کے ساتھ سرانجام پائی ۔

فوٹوگرافی اورانٹرٹینمنٹ سے متعلق مختلف انسٹا پیجز پرشیئرکی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہیں۔

تقریب کیلئے آئمہ نے براون اور سُرخ کامدار لباس کے ساتھ بڑے جھمکوں کا انتخاب کیا جبکہ شہباز شگری سیاہ سوٹ میں ملبوس تھے۔

اس سے قبل کومل کی مایوں میں آئمہ کے ڈانس اور دیگرویڈیوز بھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے نجی تقریب میں شہازشگری سے منگنی کی تھی، دونوں کی شادی 2021 کے اختتام تک متوقع ہے۔ ان کی پہلی ملاقات 2019 میں پری ہٹ لو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شہباز کا کہنا تھا کہ وہ اور آئمہ رواں سال کے آخرتک شادی کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube