Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

منشاءپاشاکا موبائل فون دوران چارجنگ پھٹ گیا

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

اداکارہ منشاء پاشا کا پُرانا فون چارجنگ کے دوران پھٹ کرجل گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے انسٹاگرام پرشیئر کی ہیں۔

ان تصاویرکودیکھ کراندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے۔

منشاء نے فالوورز اور دوستوں کو اس بات کی اہمیت سے آگاہ کرتےہوئے بتایا کہ ان کا فون کیسے اس حادثے کاشکار ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پرانا ماڈل تھا جو میں نے کسی کو استعمال کیلئے دیا ہوا تھا، اور عین اس وقت پھٹا جب ٹی وی کے بالکل برابرمیں چارج پرلگا ہوا تھا’۔

اداکارہ نے لکھا ‘سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ میں نے اپنا تمام ڈیٹا کھودیا جو میں نے کہیں ٹرانسفرنہیں کیا تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ یہ پھٹتے ہوئے کسی کے ہاتھ میں نہیں تھا’۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube