Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

ویکسین نہ لگوائی ہوتی توکیاہوتا،عشناشاہ

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

کووڈ 19 کی دونوں ویکسین ڈوزلگوانے والی اداکارہ عشناشاہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پرفالوورز کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ کئی روز سے بخار تھا جسے میں نے وائرل سمجھا لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پرٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا۔

عشنا نے لکھا ‘دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا،میں صحت مند اور مضبوط قوت مدافعت رکھنے والی انسان ہوں لیکن پھر بھی وائرس حملہ آورہوگیا، اس کی علامت خاصی ناخوشگوار ہیں ‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

عشنا نے سب کو ماسک پہننے، ویکسین لگوانے اور تمام تر احتیاطی اقدامات کامشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سوچ کر ہی لرز جاتی ہوں کہ اگرمیں نے ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو کیا ہوتا۔ کرونا مذاق نہیں ہے اور اس نئی قسم کوغیرسنجیدگی سے نہ لیں۔

اداکارہ نے حالیہ دنوں کے دوران خود سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے سب کیلئے اچھی صحت کی دعا کی۔

عشنا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئےصرحااصغر، زرنش خان، میرا سیٹھی، انوشے عباسی،اعجاز اسلم ، سنیتا مارشل سمیت دیگر شوبزساتھیوں نے اداکارہ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

عشنا سے قبل اداکارہ زرنش خان، عدنان صدیقی، سینیئرآرٹسٹ مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ روبینہ قریشی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube