Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

مہوش حیات، سابق وزیراعظم کاکردارادا کرنے کیلئےتیار

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

اداکارہ مہوش حیات آنے والی فلم میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کا کردار نبھانے کیلئے پُرجوش ہیں۔

بینظیر بھٹو کی سوانح حیات میں مہوش حیات کو لیے جانے کی خبریں تقریبا 3 سال پہلے بھی سرگرم تھیں، حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے سوال کیے جانے پراداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ پراجیکٹ تیار ہورہا ہے، اس کی وسعت ایسی ہے کہ اس کیلئے وقت درکار ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کیے جانے والے معاہدہ کے تحت وہ فی الحال اس پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتاسکتیں لیکن اسکرپٹ پرکام کیا جارہا ہے اور اس کا آغاز جلد ہوجائے گا۔

مہوش حیات نے سیاست میں آنے کیلئے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ‘تبدیلی’ لانے کیلئے آگے بڑھیں گی۔ جب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے توایک اداکارہ کیوں نہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے سال 2018 میں سابق وزیراعظم کا کردار نبھانے کاذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘وہ ایک قابل ذکرخاتون تھیں اور میں جلد ان کی زندگی کی کہانی میں کردار ادا کروں گی’۔

تاہم اداکارہ کی اس بات کے بعد بینظیربھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس حوالے سے فیملی سے کوئی رضامندی نہیں لی گئی۔

بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ‘ یہ بات بالکل ناقابل قبول ہے اور ہم اس کیخلاف کارروائی کریں گے’ ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube