Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

ماہرہ نے6 سال بعدٹی وی پرواپسی سے دل جیت لیے

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ہمسفر اور شہرذات جیسے مقبول ترین ڈراموں میں کام کرنے والی ماہرہ خان نے تقریبا 6 سال کے عرصے کے بعد چھوٹی اسکرین پرواپسی سےاپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ڈرامہ سیریل ‘ ہم کہاں کے سچے تھے ‘ کی پہلی قسط گزشتہ روزنشرکی گئی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں، ٹوئٹر پر’ ویلکم بیک ماہرہ’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اداکار کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ماہرہ ڈرامے میں مہرین نامی سادہ دل اور پڑھی لکھی لڑکی کا کردارادا کررہی ہیں۔ سادہ شلوار قمیض میں ملبوس ماہرہ کے کردار نے دیکھنے والوں کو متاثرکیا۔

اداکارہ کے فالوورز نے لکھا کہ وہ طویل عرصے سے ان کےمنتظرتھے اور مہرین کا کردار ٹی وی پرواپسی کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

ماہرہ کی چھوٹی اسکرین پرواپسی پر فلمساز و ہدایت کار محمد احتشام الدین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئےانہیں بہترین اور جادوگر اداکارہ قرار دیا اور لکھا کہ ‘ ماہرہ سخت محنت نہ کرتیں تو ‘ ہمسفر’ کی خرد اور ‘شہرذات’ کی فلک سمیت ان کے دیگر کردار مشہور ہونے کے بجائے مدفون ہوچکے ہوتے۔

اداکارہ نوشین شاہ نے بھی خود کو ماہرہ کاپرستار قرار دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔

ہم کہاں کے سچے تھے، معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے ناول کی ڈرامائی تشکیل ہے جس کے ڈائریکٹر فاروق رند ہیں، ڈرامہ نینا کاشف اور مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔

ڈرامہ ہراتوار کو ہم ٹی وی پر نشرکیا جائے گا،جس میں ماہرہ مہرین منصور جبکہ کبریٰ خان اور عثمان مختار مشعل اور اسود کا کردار اداکررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

چھ سال بعد ٹی وی پر واپسی کرنے والی ماہرہ اس سے قبل سال 2015 میں فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی ڈرامے ‘ بن روئے’ میں ہمایوں سعید کے دکھائی دی تھیں جس پر 2016 میں فلم بھی بنائی گئی۔ فلم میں مرکزی کردار بھی ماہرہ اور ہمایوں نے اداکیے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube