Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

منال خان نےوالدہ کی خواہش پوری کردی

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر:منال خان/انسٹاگرام

اکثروبیشتراپنے فیشن شوٹ یا منگیتراحسن محسن اکرام کے ساتھ تصاویروسرگرمیاں شیئرکرنے والی اداکارہ منال خان اس بارکچھ ہٹ کرلائی ہیں۔

منال نے انسٹاپرایک معروف ٹک ٹاک ویڈیو کی ری کری ایشن شیئرکی جس میں اکثراول جلول حلیےمیں پھرنے والی گھریلو خواتین میاں کے شکوے پر تیارہوکربلاوجہ مسکراتے ہوئے گھرم کے کام کاج کرتی ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے والوں کے چہروں پرہمیشہ ہی مسکراہٹ لانے کا سبب بنتی ہے۔

فالوورز کیلئے ویڈیو شیئرکرنے والی منال بھی عام گھریلوحیلیے سے ٹپ ٹاپ میں آنے کے بعد گھر کے کاموں میں مصروف نظرآرہی ہیں لیکن اداکارہ سے گھر می تیار نہ ہونے کا شکوہ ان کی والدہ عظمیٰ مبین نے کیا تھا۔

ویڈیو میں مشرقی لباس پہنے منال خان صفائی ستھرائی ، پودوں کو پانی دینے سمیت دیگرکاموں میں مشغول نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ، ان سب کیلئےجو کہتے ہیں ‘ گھرمیں ایسے کیوں گھومتی رہتی ہوں، تھوڑا تیارہی ہوجایا کرو’۔ یہ ویڈیو آپ کیلئے ہے۔

پوسٹ سے محظوظ ہونے والے شوبزساتھیوں اور اداکارہ کے فالوورز نے تعریفی تبصروں میں انہیں خوب داد دی۔

منال اور احسن محسن اکرام کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔ یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube