Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

جاہل قوم کواورآسمان پرچڑھادو:عائزہ خان کانیاڈرامہ تنقید کی زدمیں

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

عائزہ خان کے نئے ڈرامے ‘ لاپتہ ‘ کی پہلی قسط کو نشرہوتے ہی ہراسانی جیسے حساس موضوع پرلاپرواہی دکھانے سے متعلق تنقید کا سامنا کرناپڑا۔

ڈرامے کے رائٹر اورڈائریکٹرخضرادریس ہیں جس کی پہلی 2 اقساط ہم ٹی وی پر بدھ اورجمعرات 28 اور 29 اکتوبرکو نشرکی جاچکی ہیں۔

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ آپس میں کزن دکھائی گئی ہے، عائزہ گیتی نامی ٹک ٹاکرکاکردار اداکررہی ہیں اور ان کے 2 مامووں کے بچے سارہ خان اور علی رحمان خان ایک دوسرےکو پسند کرتے ہیں۔ فلک یعنی سارہ بیڈ منٹن کھیلتی ہیں، پڑھائی کی شوقین اور والد کے نقش قدم پرسی ایس ایس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ علی رحمان خان والد کی دکان پربیٹھنے والے لاپرواہ اور اونچے خواب رکھنے والے شمس کا کردار نبھارہے ہیں۔

پہلی قسط کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں گیتی کومحلے کے دکاندارسے سودا لیتے ہوئے دکھایاگیا ہے اورپچھلے بقایا جات کی ادائیگی کے مطالبے پر وہ بطور ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پاوردکھانے کی دھمکی دیتے ہوئے الزامات پرمبنی ویڈیو بنانا شروع کردیتی ہیں جس پردکاندار گھبراکرپیسوں کے مطالبے سے دستبردارہوجاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Cutacut (@cutacutofficial)

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ہراسانی جیسے اہم ترین مسئلے کو اسطرح سے دکھانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں سچے واقعات کو بھی اہم نہیں گردانا جاتا توایسا دکھانے سے صورتحال مزید ابتری کی طرف جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعام صارفین کے علاوہ گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارعدنان ملک نے بھی انسٹا پوسٹس میں ہراساں کرنے جیسے حساس موضوع کو معمولی سمجھنے پر ڈرامہ بنانے والوں کو طنز کا نشانہ بنایا۔

میشا شفیع نے اسے انتہائی ناپسندیدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے لیکن پھر اسے ہم ٹی وی نیٹ ورک پردکھایاجارہا ہے جنہوں نے یہ کبھی نہیں چھپایا کہ وہ عورتوں سے نفرت میں کہاں کھڑے ہیں۔

عدنان ملک نے لکھا کہ انہیں کوئی حیرت نہیں کیونکہ ہمارے 99 فیصد ڈراموں میں یہی کچھ ہوتا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے شکوہ کیا کہ یہاں پہلے ہی کوئی ہراسانی کے واقعات پر یقین نہیں کرتا ،اس جاہل عوام کو اورآسمان پرچڑھادو۔

ڈرامے کیلئے پسندیدگی ظاہرکرنے والوں کیلئے ایک صارف نے لکھا کہ جاہل عوام ڈرامے کے اس منظر کو کیوٹ کہہ رہی ہے، برائے مہربانی کسی اچھی اسٹوری لائن کے ساتھ ڈرامہ بنائیں۔

خاتون صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اسطرح سے آپ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ خواتین ذاتی مفاد کیلئے سوشل میڈیاکا غلط استعمال کرتے ہوئے جھوٹ بولتی ہیں ۔

لیکن رائٹر نے یقیننا ایسےکردار کا انجام کچھ اچھا نہیں دکھایا ہوگا، اس ویڈیو کلپ کو عائزہ خان نے بھی انسٹاپرشیئرکرتے ہوئے لکھا ‘ گیتی کیسے اپنے ہی غلط چکروں میں پھنسنے والی ہے، اگلی اقساط کا انتظار کیجئے’۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اس کے علاوہ کئی صارفین نے ڈرامہ سیریل ‘جھوٹی ‘ میں اقراء عزیز اور ‘ڈنک ‘ میں ثناء جاوید کے کردار کا حوالہ بھی دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube