Friday, September 17, 2021  | 9 Safar, 1443

ہمایوں سعید کا تحائف بھیجنے والے نامعلوم مداحوں کیلئے پیغام

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ہمایوں سعید نے اپنی سالگرہ پر پھول وتحائف بھیجنے والے نامعلوم مداحوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئرکیا ہے۔

دو روز قبل 50 ویں سالگرہ منانے والے اداکار کے گھر پر ان کیلئے بیشمار پھول اورتحائف موصول ہوئے جس پرانہوں نے خوشی کا اظہارکرنے کے ساتھ ساتھ ایک درخواست بھی کرڈالی۔

رات 3 بجے شوٹنگ سے واپسی پرتحائف سامنے رکھے بنائی جانے والی اس ویڈیو میں ہمایوں سعید اپنے فالوورز کو بتا رہے ہیں کہ سالگرہ تو ختم ہوچکی ہے اور میں شوٹ پرتھا لیکن گھرآنے پر اہلیہ نے بتایا کہ میرے لیے اتنے سارے گفٹس آئے ہوئے ہیں۔

ہمایوں نے بتایاکہ یہ ویڈیو ثمینہ کے کہنے پربنارہا ہوں کیونکہ انہوں نے کہا کہ تم سب کو نہیں جانتے تومیسج نہیں کرسکتے اس لیے ویڈیومیں شکریہ اداکرو۔

اداکار نے پیارکا اظہارکرنے والے تمام فالوورزکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام دیا کہ پلیز آئندہ سال ایسا نہ کیجئے گا، اگرآپ کے پاس میرے گھرکاایڈریس ہے تو فون نمبربھی ہوگا، مجھے میسج کر کے سالگرہ کی مبارکباد دیں گے تو میں بہت خوش ہوجاوں گا لیکن تحائف نہ بھجوائیں کیونکہ خوشی تو ہوتی ہے لیکن شرمندگی بھی ہوتی ہے۔

ہمایوں نے مزید کہا کہ میرے لیے دعا کردیا کریں، یہی بہت ہے تا کہ میں صحت مند رہ کر آپ سب کو اپنے کام سے خوش کرتا رہوں۔

ثمینہ ہمایوں نے بھی شوہر کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاپرطویل نوٹ شیئرکرتے ہوئے ان کی عادات واخلاق کوسراہا اوربتایا کہ میں ہمیشہ آپ سے غیرمشروط اور کبھی نہ ختم ہونے والا پیار کرتی رہوں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube