Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

میا خلیفہ کا شوہر سے طلاق لینے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ نے شوہر رابرٹ سینڈبرگ سے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے۔

میا خلیفہ نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر طلاق لینے کے فیصلہ سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے،انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے اس رشتے کو کامیاب بنانے کی پوری کی کوشش کی۔

میا خلیفہ کا پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے ہماری شادی کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن ایک سال کی تھیریپی اور کوشش کے بعد ہم اپنے راستے الگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم ایک دوسرے کو ہمیشہ پیار کریں گے اور ایک دوسرے کی عزت کریں گے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ایک واقعہ ہمیں الگ نہیں کرسکتا، مگر الجھے ہوئے رشتے اور کچھ بنیادی اختلافات، جس کیلئے ہم ایک دوسرے کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے ۔

کچھ عرصہ قبل میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں ان کے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اب وہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا کریں گی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube