Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

عاطف اور سجل کی’کیمسٹری‘ مداحوں کو پسند آگئی

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا ‘رفتہ رفتہ’ دو روز قبل عید کے دن ریلیز کیا گیا تھا جس نے صارفین کے دل جیت لیے ۔

عاطف اسلم کے گانے کی ویڈیو میں اداکارہ سجل علی اور خود عاطف اسلم رومانوی انداز میں نظر آئے، گانا اب تک یوٹیوب پر ٹریند کررہا ہے جبکہ گانے کی ویڈیو کو 25 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی موسیقی اور شاعری معروف بھارتی موسیقار اور گیت نگار راج رجنودھ کی تخلیق ہے، گانے کو تارون چوہدری اور عمر احمد نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ہدایت کاری حسن بلوچ کی ہے۔

گانے کی شاعری میں پنجابی زبان کے الفاظ کے ساتھ ساتھ طبلے کی دھن ایک منفرد احساس دلاتی ہے۔

ویڈیو دلکش اور قدرتی مناظر سے بھرپور ہے جس کی عکس بندی اسکردو میں کی گئی ہے جسے دیکھ کر صارفین نے دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا ۔

اس گانے کا پہلا ٹیزر 16 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جو بے حد مقبول ہوا اور اس کے بعد سے ہی مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ویڈیو آنے کا انتظار کر رہے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube