Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

کیا مہوش حیات، وزیراعظم کی جگہ لیں گی؟

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تمغہ امتیازکا اعزاز رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں۔

ٹی وی پروگرام ‘ ایک دن جیو کے ساتھ ‘ میں شریک مہوش کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں میزبان سہیل وڑائچ اداکارہ سے سیاست میں آنے سے متعلق سوال کررہے ہیں۔

اس سوال پر مہوش کا کہنا تھا ‘ انشاء اللہ ‘۔

میزبان نے مزید استفسار کیا کہ آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست جس پراداکارہ کا کہنا تھا کہ ارادہ ملک میں بہتری لانا ہے، اب وہ پارلیمانی سیاست سے آتی ہے یا پارٹی سیاست سے، یہ تو وقت بتائے گا ۔

مہوش سے پوچھا گیا کہ ‘ کیا آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا اپوزیشن کی سیاست سے ؟ ‘۔

جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے اس لیے متاثرہوں کیونکہ وہ کافی تبدیلی بھی لائے ہیں اورساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔ عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے تو جب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں ؟۔

اس پرسہیل وڑائچ نے لقمہ دیا ‘ اچھا تو آپ عمران خان کو چلینج کرنے کاارادہ رکھتی ہیں ؟’۔ مہوش نے جواب دیا ‘ چیلنج نہیں کررہی لیکن آگے جاکراُن کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزارت عظمیٰ کی امیدوار بن سکتی ہوں ‘۔

میرا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

مہوش حیات کے علاوہ اداکارہ میرا نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کریں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube