Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

ندایاسر کی بہو سے ملیے

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ندایاسر/انسٹاگرام

پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ حنا الطاف اُنہیں بہت پیاری لگتی ہیں اور اسی لیے وہ اُنہیں اپنی بہو کہتی ہیں۔

عید پر نشر کیے گئے شو کے دوران سیٹ پر سب موجود تھے ، جہاں حنا الطاف ، آغا علی کے ہمراہ تھوڑی تاخیر سے پہنچیں تو ندا نے پُرجوش ہوکرکہا ‘آگئی میری بہو’۔

حنا نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ میری گاڑی تھوڑی سست رفتار تھی اس لیے میں لیٹ ہوگئی۔

اداکارہ نے ندا یاسر سے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر آُپ کے کمنٹس دیکھتی رہتی ہوں ، آپ ہمیشہ مجھے میری بہو لکھتی ہیں۔ اس پر ندا نے سب کو بتایا کہ یہ تصویریں اپ لوڈ کرتی ہے تو اتنی پیاری لگ رہی ہوتی ہے کہ میں اپنی بہو کہہ دیتی ہوں۔

ندا نے حنا سے مزید کہا کہ تمہارا میاں میرے بچوں جیسا ہے ، ہمارے سامنے دیکھتے دیکھتے بڑا ہوا ہے اور تم مجھے پیاری لگتی ہو کیونکہ تم بھی تو میرے سامنے بڑی ہوئی ہو نا۔

حنا نے ندا کے کمنٹس کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

یہ جوڑی 22 مئی 2020 کو ماہ رمضان میں جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔

حنا اورآغا علی ڈرامہ “دل گمشدہ ” میں ایک ساتھ تھے۔ یہ ڈرامہ سیریل عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube