Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کا پہلا ردعمل

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا پہلا ردعمل دیا ہے۔

اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے اس پوسٹ جیمس تھربر کا قول ہے جس میں کہا گیا ہےکہ غصے میں پیچھے مڑکر نہ دیکھو، خوف میں آگے بڑھو لیکن اپنے اردگرد سے آگاہ رہو۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم لوگ غصے میں ان لوگوں کی طرف واپس مڑ کردیکھتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف پہنچائی، یہ بدقسمتی ہم برداشت کرچکے ہیں، ہم اس خوف میں آگے بڑھتے ہیں کہ شاید ممکنہ طور پر ہم اپنی نوکری گنوادیں، کسی بیماری کا شکار ہوجائیں یا پھر کسی پیارے کی موت کو برداشت کریں، ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ کہ کیا ہورہا ہے اس کی فکر نہ کریں، کیا ہوا یا آگے کیا کیا ہوسکتا ہے مگر حالات حاضرہ سے مکمل طور پر واقف رہیں۔

انہوں نے مزید لکھا گیا ہے کہ گہری سانس لیں اور خود کو خوش قسمت محسوس کریں کہ آپ زندہ ہیں، سوچیں کہ آپ ماضی کی مشکلات سے بچے رہے ہیں اور مستقبل کی مشکلات سے بھی بچے رہیں گے، آپ کو اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی چیز سے غافل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ کو جلد ہی طلب کیا جائے گا تاہم اب ممبئی پولیس نے واضح کیا کہ شلپا کو عدالت میں طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube