Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کیا ماورہ اورامیرگیلانی اگلی شوبز جوڑی ہیں؟

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے حالیہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پرایک بار پھر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کیا یہ دونوں شوبز انڈسٹری کی اگلی جوڑی ہوں گے؟

ڈرامہ سیریل ‘ ثبات ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے امیر اور ماورہ ، واسع چوہدری کے پروگرام ‘ مذاق رات ‘ میں شریک تھے جہاں ان کی جانب سے دیے جانے والے سوالات کے جواب نے ان کے تعلق کی نوعیت جاننے کے خواہشمند مداحوں کے تجسس کو مزید ہوا دی۔

میزبان واسع چوہدری نے پروگرام کے آخری سیگمنٹ میں امیر گیلانی سے سوال کیا کہ آپ ایک ڈوبتی کشتی میں سوارہیں اور آپ کے پاس 2 لائف جیکٹس ہوں جن میں سے ایک آپ کی اپنی ہے تو دوسری کس کو دینا چاہیں گے؟ آپشنز سن کر امیرگیلانی نے ماہرہ خان، سارہ خان اور ماورہ حسین میں سے ماورہ کا نام لیا۔

یہی سوال ماورہ سے کرتے ہوئے واسع نے آپشنزمیں اپنا، امیر گیلانی، ہمایوں سعید اور فرحان سعید کا نام دیاتو ماہرہ کا جواب بھی امیرگیلانی تھا۔

آدھی رات کو شدید بوریت کی صورت میں ایک کال کا آپشن موجود ہو تو وہ ایک کال کسے کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں امیر گیلانی نے متھیرا اور ڈاکٹر عامرلیاقت میں سے عامر لیاقت کا انتخاب کیا جبکہ عثمان بزدار اور قائم علی شاہ میں سے ماروہ نے ٹائی ٹینک کے سفرکیلئے سابق وزیراعلی سندھ کا نام لیا۔

اداکارہ نے ڈنرکی آفر سے متعلق سوال پرعثمان خالد بٹ کی آفر فوری قبول کرنے، عاصم اظہر کو2 ہفتے کے وقت اور دانش تیمور کو ٹال دینے کے آپشن میں رکھا۔

ماورہ نے آدھی رات کو بوریت کی صورت میں ایک کال کے آپشن میں فواد چوہدری پر زلفی بخاری کو فوقیت دی۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کی جان بچانے کو فوقیت دینے پر سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھرقیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کیا ماورہ اور امیر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر بھی کوئی تعلق ہے، ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے قبل دونوں نے ایک ساتھ قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اس سے قبل ماہرہ کی امیرگیلانی کی فیملی کے ساتھ تصاویروائرل ہوئی تھیں جبکہ خاص مواقع پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئرکرتے رہتے ہیں۔

عید پربھی ماہرہ نے امیرکے ساتھ دلکش تصویراپنے فالوورزکیلئے شیئرکی۔ اکثرانسٹااسٹوریز میں ماورہ امیرکی والدہ کے بیک کیے گئے کیک یا کپ کیکس وغیرہ کی تصاویر بھی شیئرکرتی رہتی ہیں جو وہ خصوصا ماہرہ کیلئے بھجواتی ہیں۔

ماورہ حسین نے امیر گیلانی کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘ ثبات میں عنایہ نامی لڑکی کاکردار ادا کیا تھا جو ٹی وی پردکھائے جانے والے معمول کےکرداروں سے بالکل مختلف تھا۔

مارچ 2020 سے آن ائر جانے والا یہ ڈرامہ کل 28 اقساط پرمشتمل تھا جس میں خواتین کے مضبوط کردار کے علاوہ طبقاتی فرق، حسد اور ذہنی صحت جیسے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

کاشف انورکی تحریر کردہ اس کہانی کے ڈائریکٹر شہزاد کشمیری تھے ، مرکزی کرداروں میں ماورہ اور امیرگیلانی کے علاوہ سارہ خان ، عثمان مختار۔ لیلیٰ زبیری ، سیمی راحیل، محمد احمد اوردیگر شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube