Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

فیشن ماڈل لارامدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: لارامدھوال/انسٹاگرام

لاہورسے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل لارا مدھوال بالا کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں۔

لارا کا اصل نام لاریب مدھوال تھا، ان کے دوستوں نے انسٹاگرام پرلارا کےانتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔

اسٹائل پروجیکٹس کے لئے مشہور 27 سالہ لارا نے متعدد برانڈز کیلئے فیشن شوٹس کے علاوہ اشتہارات بھی کیے۔

لارا کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پرخبرشیئر دیتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی سے بھرپور لڑکی تھیں۔ براہ مہربانی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

لارا انسٹاگرام پراپنی ماڈلنگ اور اسٹائلنگ سے متعلق تصاویر شیئرکرتی رہتی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے انتقال کی خبرپر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لارا کیلئے دعائیہ پیغامات لکھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube