Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

عائزہ خان ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’کی انجلی بن گئیں

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: عائزہ خان/انسٹاگرام

عائزہ خان آنے والے ڈرامہ سیریل ‘ لاپتہ’ میں ٹک ٹاکر گیتی کے کردارمیں مختلف سیلیبرٹیز کا روپ دھارکر اپنے مداحوں کو چونکا رہی ہیں۔

ماہرہ خان، سری دیوی ، مادھوری ڈکشٹ کے بعد اداکارہ نے بالی ووڈ فلم ‘ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ میں کاجول کے نبھائے جانے والے کردار انجلی کا انتخاب کیا۔

اسپورٹس جیکٹ اور باب کٹ ہیئراسٹائل کے ساتھ نظرآنے والی عائزہ نے انسٹا پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ میرے لیے یہ کردار ادا کرنا خاصا پُرلطف تھا، کیونکہ اس کی بدولت مجھے اپنے چند پسندیدہ فلمی اداکاروں کے کردار نبھانے کا موقع ملا جیسے کہ کاجول ”۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

بلاک بسٹر رومانٹک کامیڈی فلم میں شائقین کو انجلی کا کردار یقیننا یاد ہوگا ، عائزہ نے انہی تاثرات کو ویڈیو میں بخوبی نبھایا۔

ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس ہیں اور کہانی بھی انہی کی تحریر کردہ ہے۔ مرکزی کاسٹ میں عائزہ کے علاوہ سارہ خان، علی رحمان خان اورگوہر رشید شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اس سے قبل عائزہ نے اپنے مداحوں سے پوچھا تھا کہ کیا وہ فلم ‘ تیزاب ‘ میں مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے جانے والے گانے ‘ تیزاب’ کو پھر سے دیکھنا چاہیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

کرن جوہرکی ڈائریکشن میں سال 1998 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ‘ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ کے مرکزی کرداروں میں کاجول، شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور سلمان خان شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube