Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

وزیراعظم کے ازبکستان والے بیان پرعلی گل پیرکی نقالی وائرل

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

مختلف شخصیات کی مزاحیہ پیروڈی کیلئے معروف کامیڈین،گلوکارومیزبان علی گل پیر نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کا انتخاب کیا ہے۔

علی گل پیرنے تازہ طبع آزمائی وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کے دوران دیے جانے والے بیان پرکی ہے جس میں انہوں نے وہاں کی تاریخ کے حوالے سے بات کی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ تاریخ کے طالب علم رہ چکے ہیں اور ازبکستان کی تاریخ یہاں کے باسیوں سے زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ اس بیان کی نقالی علی گل پیر نے ایسے دلچسپ اندازمیں کی کہ سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوئےبغیرنہ رہ سکیں۔

ویڈیو پرمنیبہ مزاری، اداکارہ انوشے اشرف سمیت دیگرمعروف شخصیات نے بھی تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا پرعلی گل پیرکی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

علی گل پیر نے کرپشن ختم کرنے کا طریقہ بتا دیا

یہ پہلاموقع نہیں کہ علی نے وزیراعظم کے کسی بیان پرپُرمزاح ویڈیو بنائی ہو، اس سے قبل وہ 4 مارچ کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے کیے جانے والے خطاب پربھی ویڈیوشیئرکرچکےہیں۔

وزیراعظم، مہنگے انڈے اور علی گل پیر

گزشتہ سال انہوں نے انڈوں کی قیمت میں اضافے پروزیراعظم کے بیان کے تناظرمیں مہنگائی کا الزام مرغیوں کے سر دھردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube