شلپاشیٹی کےشوہرراج کندرافحش فلمیں بنانےکےالزام میں گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 4 days ago
Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 4 days ago

فائل فوٹو

ممبئی پولیس نے بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو غیراخلاقی فلمیں بنانےکے الزام میں گرفتارکرلیا۔

ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کرلیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کرائم برانچ نے راج کندرا کوچاس کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔

ممبئی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف فروری 2021 میں کرائم برانچ ممبئی نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں یڈ موبائل ایپس پر اسٹریمنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، کیس میں تمام تر شواہد کے ساتھ راج کندرا کو بطور مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

کمشنرکے مطابق ممبئی کرائم برانچ کے پاس راج کندرا کیخلاف کا فی شواہد موجود ہیں جبکہ کیس کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے 2 مختلف ایف آئی آرکے تحت 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جن پراداکاراؤں کو فحش فلموں میں غیراخلاقی مناظر فلم بند کرانے کے لیےمجبور کرنےکا الزام تھا۔

اس حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی ہائیکورٹ میں راج کندرا کیخلاف کیس دائر کیا تھاجس میں ان کے ایک ساتھی سوربھ خشوہ کو بھی نامزدکیا گیا تھا۔

اداکارہ کا موقف تھا کہ مذکورہ افراد نے میرے ساتھ کیے جانے والا معاہدہ معطل کرتے ہوئے ویڈیوز کوغیر قانونی طریقے سے استعمال کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube