Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

عفت عُمرنےبھارتی اداکارہ کےانتقال پر’واؤ’کہنے کی وضاحت کردی

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ عفت عمر نے سینیئربھارتی اداکاری سریکھاسکری کے انتقال کی خبرپراپنے تبصرے کی وضاحت کی ہے۔

عفت نے سریکھا سکری کے انتقال سے متعلق ایلے انڈیا کی انسٹاپوسٹ پرفائروالے ایموجی کے ساتھ ‘واؤ واؤ واؤ ‘ لکھا تھا۔ پوسٹ میں شیئرکی جانے والی تصویر میں اداکارہ کو سیاہ و سنہری امتزاج کا مشرقی لباس اور زیورات پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

انتقال کی خبرپراس تبصرے کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کو خاصا دھچکا پہنچا اور انہوں نے تنقید کے علاوہ عفت سے اس پوسٹ کو صحیح طریقے سے پڑھنے کی درخواست بھی کی۔ بیشترنے قیاس آرائی کہ عفت اس پوسٹ کو کسی فوٹوشوٹ کا حصہ سمجھی ہوں گی۔

عفت عمرنے اسی پوسٹ پراپنے تبصرے کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا غلط فہمی کے باعث ہوا کیونکہ انہوں نے پوسٹ کا کیپشن اب پڑھا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے سخت تنقید کرتےہوئے کہا گیا کہ کسی کی موت کی خبر پر ایسا تبصرہ کیسے کیا، آپ کے ساتھ مکافاتِ عمل ہوسکتا ہے۔

بھارت کی مقبول ترین دادی چل بسیں

جواب میں عفت نے پھر واضح کیا کہ یہ ایک غلطی تھی کیونکہ میں نے صحیح سے پوسٹ کا کیپشن نہیں پڑھا تھا ، صرف تصویردیکھ کرتبصرہ کردیا تھا۔

سریکھا سکری گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے 75 سال کی عمر میں چل بسی تھیں۔

سال 1978 میں فلمی کیریئرکا آغازکرنے والی سریکھا نے درجنوں فلموں میں معاون اداکارہ کے کردارادا کرنے کے علاوہ ٹی وی اور تھیٹرپربھی کام کیا۔

بھارت کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل بالیکا ودھو میں میں ماسا کا معروف ترین کردار اداکرنے والی سریکھا کو 3 بار بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube