Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

عاطف اسلم اور سجل کے نئے گانا کا ٹیزر جاری

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کی پہلہ ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔

گلوکار عاطف اسلم کی اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

اس سے قبل عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا، جس پر عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ سجل علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’محبت کو اس طرح محسوس کریں جیسے کبھی نہ کی ہو‘۔

ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کی ہدایات حسام بلوچ نے دی ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی گلوکار راج رنجودھ کے ہیں۔

عاطف اسلم اور سجل علی کی یہ میوزک ویڈیو 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube