Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

بالی ووڈکی مقبول ترین دادی سریکھا سکری چل بسیں

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انڈین ایکسپریس

بھارتی فلموں کی مقبول ترین سینیئر اداکارہ سریکھا سکری دل کا دورہ پڑنے سے 75 سال کی عمر میں چل بسیں۔

فلم فیئرکے مطابق سریکھا گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھیں جو آج صبح 16 جولائی کو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ انہیں ستمبر میں دماغ کا فالج ہواتھا جس کے بعد سے وہ عارضہ قلب سمیت دیگرکئی بیماریوں میں بھی مبتلا تھیں۔

سال 1978 میں فلمی کیریئرکا آغازکرنے والی سریکھا نے درجنوں فلموں میں معاون اداکارہ کے کردارادا کرنے کے علاوہ ٹی وی اور تھیٹرپربھی کام کیا۔

انہوں نےبھارت کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘بالیکا ودھو’ میں ماسا کا معروف ترین کردار ادا کیا۔ 3 بار بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے والی سریکھا کو آخری بار 2018 کی فلم ‘بدھائی ہو’ میں دادی کا کردار ادا کرنے پر یہ اعزازحاصل ہواتھا۔

سریکھا سکری کوآخری بار 2020 میں فلم ‘شیر خورما’ اور ‘گھوسٹ اسٹوریز’ میں دیکھا گیا۔

ہندی کے علاہ ملیالم اور تیلگو سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کام کرنے والی اداکارہ کی معروف فلموں میں قصہ کرسی کا، دل لگی، تماس، نظر، نسیم،سرفروش، زبیدہ ، ہم کو دیوانہ کر گئے، دل لگی، جو بولے سو نہال، بدھائی ہوسمیت دیگر شامل تھیں۔

سریکھا کے مقبول ڈراموں میں بالیکا ودھو، اک تھا راجااک تھی رانی ،بنے گی اپنی بات، جسٹ محبت اور دیگرشامل ہیں۔

اداکارہ کے مینجر کے مطابق وہ دماغی فالج کے بعد پیچیدگیوں کی وجہ سے شدید علیل تھیں ، انہوں نے ایک بیٹے کوسوگوار چھوڑا۔

سریکھا سکری کے انتقال پربھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube