Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

وکی پیڈیانے نادیہ خان اورہانیہ عامرکو’شریک حیات’بنادیا

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

نادیہ خان اور عمران عباس کی جانب سے حیرت انگیزانکشافات کے بعد یہی کہاجاسکتا ہے کہ پسندیدہ سیلیبرٹیزسے متعلق معلومات کے لیے وکی پیڈیا کو سب سے آخری ذریعہ ہی سمجھیں۔

اداکارعمران عباس ، نادیہ خان کے مارننگ شو میں شریک تھے جہاں انہوں نے بتایا کہ وکی پیڈیا پران سے متعلق دی گئی 80 فیصد معلومات گمراہ کن ہیں،جبکہ نادیہ نے بھی اپنے ناظرین کو مشورہ دیا کہ اس سائٹ کو اپنی زندگیوں سے نکال دیں کیونکہ یہ ایک مذاق کے علاوہ کچھ نہیں۔

نادیہ نے عمران سے سوال کیا کہ مجھے تو حال ہی میں پتہ چلا کہ وکی پیڈیا ایک مذاق ہے، آپ کو کیسے پتہ چلا؟ جواب میں اداکار نے کہا کہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جیسا کہ لکھا ہوا ہے میں لاہورمیں پیدا ہوا۔ میرے والدین کرکٹرہیں۔میری عمربھی 7 سال بڑھا کرزیادہ لکھی ہوئی ہے ۔

اداکار نے ازراہ مذاق کہا کہ لگتا ہے شاید کوئی ایک بندہ ہے جس نے سوچ رکھا ہے کہ اس کا کیریئر وکی پیڈیا کے ذریعے ختم کرنا ہے۔

جواب میں نادیہ نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمرتو بھگت ہی رہے ہیں لیکن وکی پیڈیا پرہانیہ عامرکو میرا ” شریک حیات” بتایاگیا ہے جس پرعمران نے ہنستے ہوئے کہا کہ بہت ہی کوئی لبرل آدمی ہے۔

نادیہ نے بتایا کہ ہانیہ کی پروفائل میں میرا نام ان کے جیون ساتھی کی حیثیت سے درج ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے اسے تبدیل بھی کیا لیکن 24 گھنٹوں کے اندر کسی نے پھرایسا لکھ دیا اور ایساکوئی 20، 25 بار ہوچکا ہے۔

نادیہ نے مزید کہا کہ میں تو ہنس رہی ہوں لیکن ہانیہ کو پتہ بھی ہے یا نہیں۔

اس سے قبل فروری 2021 میں ہانیہ عامربھی وکی پیڈیا پراپنے پروفائل میں غلط تاریخ پیدائش کا شکوہ کرچکی ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس شخص نے بھی ایسا کیا ہے، اسے خدا کو جواب دینا پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube