Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

بلقیس ایدھی بھی عمران اشرف کی معترف

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکار عمران اشرف ممتاز سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کی روح رواں بلقیس ایدھی کے بھی پسندیدہ اداکار بن گئے ۔

گزشتہ روز عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون بلقیس ایدھی کا انٹرویو کررہی تھیں۔

انٹرویو کے دوران بلقیس ایدھی نے عمران اشرف کے بارے میں کہا کہ عمران ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور خاص طور پر ڈرامہ سیریل ’رقص بسمل‘میں ان کا کردار ’موسیٰ‘ انہیں بے حد پسند ہے۔

بلقیس ایدھی نے بتایا کہ انہیں عمران اشرف کا ڈرامہ ’رقص بسمل‘اتنا زیادہ پسند ہے کہ وہ ڈرامے کی آخری قسط بار بار دیکھ رہی ہیں، میں نے دعا کی جب ہی تو آخری قسط میں موسیٰ اور زوہرا ایک دوسرے سے ملے۔

عمران اشرف نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا جو لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں مسز عبدالستار ایدھی بلقیس صاحبہ آپ کی دعاؤں میں رہنا آپ کو پسند آنا ایوارڈ ہے بلکہ کرم ہے۔ اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ہیں آپ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ آپ کو صحت دے تندرستی دے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube