Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

چھپ کر شادی کے سوال پرماہرہ خان کا واضح جواب

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے چھپ کر شادی کرنے سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ میں شادی نہیں کی میری تو ابھی منگنی بھی نہیں ہوئی۔

پاکستان کی فلم و ٹی وی کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کی جانب سے کئے گئے دلچسپ سوالات کے جواب دے رہی ہیں۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ نے چھپ کرشادی کرلی ہے، جس پر اداکارہ نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں شادی کروں گی تو سب کو ضرور بتاؤں گی، میں نے شادی نہیں کی اورمیری تو ابھی منگنی بھی نہیں ہوئی۔

معروف اداکارہ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ جتنی رئیس لگتی ہیں اتنی ہیں تو نہیں؟، جس پر انہوں نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے تصدیق کی کہ لوگ جتنا مجھے رئیس سمجھتے ہیں میں اتنی رئیس نہیں ہوں، نہ میرے پاس گاڑیوں کی قطاریں ہیں اور نہ ہی میرے پاس جہاز ہیں، میری اس طرح کی زندگی نہیں ہے، لیکن میرے پاس جتنا اور جو کچھ بھی ہے اس پر میں خوش ہوں لیکن ہاں میں نے فلم رئیس میں کام ضرور کیا تھا۔

ماہرہ خان کا ایک سوال پر مزید کہنا تھا کہ مجھے میک اپ اتنا پسند نہیں لیکن سرخ رنگ کی لپ اسٹک بہت پسند ہے، ہاں میں اسکن کیئر پر بہت توجہ دیتی ہوں۔

ٹی وی و فلم کی اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ آپ ’برگر‘ ہیں جس پر ماہرہ نے کہا کہ اصل میں بہت دیسی ہوں لیکن کہہ سکتے ہیں کہ میں آدھا برگر اور آدھا بن کباب ہوں۔

اداکارہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ٹام کروز کے ساتھ فلم سائن کرچکی ہیں جس پر اداکارہ نے معنی خیز انداز میں کہا کہ میں نے یہ بات بہت چھپانے کی کوشش کی لیکن معلوم نہیں یہ کیسے لیک ہوگئی شاید یہ ٹام کروز کی ٹیم نے لیک کی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube