Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

رونالڈوکی ویڈیومیں اپنانام دیکھ کردانش تیمورکاردعمل

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 26, 2021 | Last Updated: 3 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

دانش تیمورنے پُرتگال کے اسٹارفٹبالرکرسٹیانو رونالڈوکی ویڈیو میں اپنا نام آنے پرانتہائی خوشی کااظہارکیا ہے۔

رونالڈو نے انسٹاگرام پراپنے فالوورز کی تعداد 300 ملین ہونے پراظہارتشکرکیلئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے پرستاروں کے پیغامات شامل ہیں۔

رونالڈو کو دنیا کی وہ واحد شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے انسٹاگرام پر 30 کروڑ افراد فالو کرتے ہیں۔

دنیا بھرمیں موجود رونالڈو کے مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پرمشتمل اس خصوصی ویڈیو میں پاکستانی اداکار دانش تیمور کا پیغام بھی نمایاں طور پردیکھا جاسکتا ہے۔

رونالڈو کو انسٹاپرفالو کرنے والےدانش نے بھی اپنا پغام دیکھ کر پوسٹ کو ری شیئرکرتے ہوئے خوشی کااظہارکیا اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے بالغ ہونے کے باوجود بچوں کی طرح خوش ہوتے ہوئے اس خبر کو اپنے بیٹے ریان کے ساتھ سیلبریٹ کیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں دانش نے بتایاکہ ” میں میں پہلے دن سے رونالڈو کا بہت بڑا مداح رہا ہوں، آج صبح انسٹاگرام پر رونالڈو کے 300 ملین فالوورز دیکھ کرخوشی ہوئی او پھر اپنا نام دیکھ کر مجھے اپنی آنکھوں پریقین نہیں آیا”۔

اداکار نے اس بات کو اپنے لیے ایک اعزازقرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں یہ کبھی نہیں بھولوں گا، آج کا دن میری زندگی کا سب سے بہترین دن ہوسکتا ہے۔

دانش نے پوسٹ کے اختتام پر رونالڈو کاشکریہ بھی ادا کیا۔

رونالڈو کی ویڈیو کو اب تک 19 ملین سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ فٹبالر نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 300 ملین کی تعداد کو حیرت انگیز قرار دیا۔

انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالوکی جانے والی سیلیبرٹیزمیں رونالڈو کے بعد امریکی اداکار ڈوین دی راک جانسن 248 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے، گلوکارہ آریانا گرانڈے اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینرکا نمبر باکترتیب 246 اور 243 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبرپرہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube