فادرزڈے پرسونیاحسین کی فون کال آپکورُلادے گی

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

حالیہ فادرز ڈے اداکارہ سونیا حسین کیلئے یادگار رہے گا کیونکہ انہوں نے پورے 26 سال بعد اپنے والد سے دل کی بات کہہ ڈالی۔

سونیا ان دنوں پراجیکٹ کی شوٹنگ کیلئے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں جہاں سے والد کو کی جانے والی کال انہوں نے انسٹاگرام پرفالوورز کیلئے شیئرکی۔

اداکارہ نے اپنے فالوورز کیلئے کیپشن میں واضح کیا ، ‘ آہ اللہ ، آج بہت ہی ذاتی بات شیئرکررہی ہوں ‘۔

والد سید تنویر حسین حسین شاہ بخاری کے نام سونیا نے لکھا ” پیارے ابو، اگر میری زندگی میں کبھی کوئی کمی محسوس ہوئی تو وہ یہ تھی کہ مجھے کبھی بھی یہ بتانے کا موقع نہیں ملا کہ میں آپ سے کتنا پیارکرتی ہوں۔۔۔ اور شاید آج بھی نہیں کرسکتی تھی ٹھیک سے لیکن آپ سے آئی لو یو ٹو’ کے الفاظ سننے کے بعد مجھے لگا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہوگیا ”۔

سونیا نے بتایا ” ابو آپ جانتے ہیں یہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ ابھی بھی کانپ رہے ہیں ، دل اور روح کے ساتھ دوڑ میں جذبات قلمبند کرتے ہوئے الفاظ نامکمل محسوس ہورہے ہیں، بہت مشکل لگا ، بہت بہت مشکل ”۔

والد سے اپنے پیارکا اظہار کرنے والی سونیا نے مزید لکھا ” لیکن آج میں خوشی سے چیخ سکتی ہوں، میں آپ سے ہمیشہ ہمیشہ سے پیار کرتی تھی لیکن فاصلے اتنے تھے کہ کبھی ہمت نہیں بن پائی کہنے کی ۔ میری غلطی ہے، مجھے افسوس ہے کہ مجھے آپ کو یہ بتانے میں 26 کا عرصہ لگا۔ شکریہ اللہ ۔۔ آج کے بعد یہ ہمیشہ کا ساتھ ، انشاء اللہ ”۔

سونیا والد کو اپنے دل کا حال بتانے کیلئے مدد پر اداکار عدنان صدیقی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

والد اور بیٹی کے درمیان جذباتی الفاظ کا یہ تبادلہ ان کے مداحوں کے دلوں کو چھوگیا، بیشترنے اپنے تبصروں میں دعائیہ پیغامات لکھے۔ مایا علی، نادیہ حسین ، یمنیٰ زیدی سمیت دیگرشوبزستاروں نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہارکیا۔

چند سال قبل ایک انٹرویو کے دوران سونیا نے بتایا تھا کہ بچپن میں کافی مشکلات دیکھیں۔ میں پیدا ہوئی تو رشتے داروں نے والدہ کو بیٹی پیدا کرنے کا طعنہ دیا پھردوسری بہن کی پیدائش پروالد نے معاشرتی دباؤ پردوسری شادی کرلی۔ جس دن والد کی دوسری بیوی سے بیٹا پیدا ہوا،اس کے ٹھیک ایک ماہ بعد میری والدہ کو بھی اللہ تعالی نے بیٹے سے نوازا اور اب میرے والد ہفتے میں2، 3 دن ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔

سونیا کا کہنا تھا کہ میرے اور والد کے درمیان پہلے والا رشتہ نہیں ہے، اب ایک خلیج حائل ہو گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube