Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

انڈر ٹیکر نے اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ’ڈیڈ مین‘ ریسلر دی انڈر ٹیکر نے بھارتی اداکار اکشے کمار کو فائٹ کے لیے چیلنج کردیا ہے۔

اداکار اکشے کمار کچھ روز قبل اپنی فلم کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے تھے،اکشے کمار نے میم کے طور پر ریسلر براک لزنر،ٹرپل ایچ اور رومان رينز کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کی جس پر لکھا تھا کہ جو دی انڈر ٹیکر کو شکست دے چکے ہیں وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں ۔

اس تصویر میں ریسلر بروک لیسنر، رومن رینز، ٹرپل ایچ کی تصاویریں موجود ہیں جبکہ ساتھ میں اکشے کمار کی بھی تصویر موجود ہے جس کی مدد سے وہ یہ بتائے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہوں نے بھی انڈر ٹیکر کو شکست دی۔

بعدازاں اکشے کمار کے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انڈر ٹیکر نے انہیں فائٹ کا چیلنج دے دیا، انڈر ٹیکر نے اکشے کمار کیلئے لکھا کہ جب وہ فائٹ کے لیے تیار ہو جائیں تو مجھے بتا دیں۔

اکشے کمار نے جواب میں ڈیڈ مین کو کہا کہ پہلے میں اپنی انشورنس چیک کرلوں پھر آتا ہوں ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube