Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

بھارتی شو ‘کرائم پٹرول’ کی 2 اداکارائیں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

تصویر: انڈیا ٹوڈے

ممبئی کی آرے پولیس نے 2 ٹیلویژن اداکاراؤں کو ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتارکرلیا۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق کرائم پیٹرول اورساودھان سمیت دیگرکرائم شو میں چھوٹے موٹے کردارادا کرنے والی دونوں اداکارائیں کرونا بحران میں لاک ڈاؤن کےباعث ٹی وی شوز کی شوٹنگ بند سے مالی بدحالی کا شکارتھیں۔

دونوں اداکارائیں 18 مئی کو ممبئی کی آرے کالونی میں پے انگ گیسٹ بن کرگئی تھیں جس کا انتظام ان کا ایک دوست چلا رہا تھا ۔ اسی دوران وہاں پہلے سے مقیم ایک خاتون کے لاکرسے 3 لاکھ 28 ہزار روپےغائب ہوئے ۔ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی اور شبہ ظاہر کیا کہ یہ رقم سورابھی سریندرا اور محسنہ مختار شیخ نامی دونوں اداکاراوں نے چرائی ہے۔

تفتیش کے دوران پولیس نے دونوں اداکاراؤں کو رقم کے بنڈل کے ساتھ وہاں سے جاتے دیکھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے پر دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

آرے پولیس اسٹیشن کے سینئر افسر نوتن پوار نے بتایا کہ پاپولر شو کرائم پیٹرول اورساودھان انڈیا کے علاوہ دونوں متعدد ویب سیریز اور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ پولیس نے چوری کی گئی رقم سے 50 ہزارروپے برآمد کرلیے جبکہ سورابھی اورمحسنہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو 23 جون تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube