بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے اسلام قبول کیوں کیا تھا؟

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف اداکار اور سپراسٹار دھر میندر نے 1979 میں مبینہ طور پر اسلام قبول کیا تھا۔

رپورٹ میں دھرمیندر سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں، دھرمیندر کی شادی پرکاش کور سے ہوچکی تھی لیکن وہ اداکارہ ہیما مالینی کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

دھرمیندر اپنی اہلیہ کو طلاق دینا نہیں چاہتے تھے، لیکن ہندو میرج ایکٹ کے مطابق دوسری شادی بھی نہیں کرسکتے تھے۔

بھارتی میڈیا کی سٹوری میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جیسا کہ دھرمیندر کی دوسری شادی پر بہت احتجاج کیا گیا تھا، لہٰذا اداکار کے پاس ہیما مالینی کے ساتھ اپنے محبت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

چنانچہ انہوں نے اسلام قبول کیا دھرمیندر نے اپنا نام تبدیل کرکے دلاور خان کیول کرشن رکھ دیا جبکہ ہیما نے اپنا نام تبدیل کرکے عائشہ بی آر چکرورتی رکھا اور دونوں 1980 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ان کی شادی کے تین سال بعد ایشا دیول کی پیدائش ہوئی اور پھر ان کی دوسری بیٹی آحنا کی پیدائش ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube