Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

طویل عرصےبعد اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر دیکھیں

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی طویل عرصے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

ماہ نور بلوچ نے اپنے انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں ان کے ساتھ ایونٹ آرگنائزر قاسم یار تیوانہ بھی موجود ہیں۔

اپنی نئی تصویر میں ماہ نور بلوچ نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکھی ہے جس میں وہ پہلے سے زیادہ جوان نظر آرہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ نے گزشتہ برس اپنی 50ویں سالگرہ منائی تھی۔

ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔

دوسری جانب قاسم یار نے بھی اداکارہ کے ساتھ لی گئی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ۔

گزشتہ روز قاسم یار نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں ماضی کی معروف اداکارہ مرینہ خان ، شہناز شیخ اور ماریہ واسطی کے ساتھ موجود تھے۔

لیجنڈ اداکارہ شہناز شیخ نے نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بہت دلچسپ جلد آنے والا ہے۔

مرینہ خان اور شہناز شیخ ایک بار پھر ایک ساتھ؟

پاکستانی ٹیلی ویژن پر 80 اور 90 کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے والی مقبول ترین اداکارہ شہناز شیخ نے مرینہ خان اور ماریہ واسطی کے ساتھ جلد نئے انداز میں جلوہ گرہونے کا عندیہ دے دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube