Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

اداکارہ صنم جنگ 13 برس پہلے کیسی نظر آتی تھیں

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

معروف اداکارہ صنم جنگ کے شوہر نے 13 برس پرانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اداکارہ کے شوہر قسام جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کی جو 13 برس پرانی ہے ۔

قسام نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 13 برس قبل جب ہم نوجوانی میں تھے تو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ زندگی ہمیں ساتھ کہاں لے جائے گی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہماری ایک بیٹی بھی ہوگی اور آپ ایک مشہور شخصیت بھی بن جائیں گی۔

صنم جنگ کے شوہر نے کہا کہ 13 برس قبل ہم دونوں بس زندگی کیلئے پرجوش تھے اور دنیا فتح کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے بیٹی اور اہلیہ صنم جنگ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں کو بہت یاد کرتے ہیں۔

اس پوسٹ میں صنم جنگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ تو آج مجھے ماضی کی خوشگوار یادوں میں لے گئے، وہ خوبصورت دن تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube