بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی کی والدہ انتقال کرگئیں

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

معروف بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

اداکار بومن ایرانی نےانسٹاگرام پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ان کی والدہ انتقال کرگئیں ہیں ۔

اداکار نے طویل کیپشن میں لکھا کہ میری والدہ  94 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، انہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک زندہ دل خاتون تھیں جنہوں نے فلموں میں کام کیلئے بھیجا تو اس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپاؤنڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو اُن کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ تم اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ تمہاری تعریف کریں بلکہ اس لیے ہو تاکہ تم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا سبب بنو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ ایک اسٹار تھیں اور ہمیشہ رہیں گی، میری والدہ نے زندگی کی آخری رات مجھ سے آم اور ملائی قلفی مانگی تھی تاہم وہ چاہتیں تو چاند اور ستارے بھی مانگ سکتی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube