Thursday, June 24, 2021  | 13 ZUL-QAADAH, 1442

منال خان نے 70 لاکھ فالوورز کو مدعو کرلیا

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے فالوورز کیلئے منگنی کا دعوت نامہ شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو مدعو کیا ہے۔

سفید اور فیروزی کنٹراسٹ میں اس کارڈ کے ٹائٹل پر دونوں کا نام درج ہے۔

انسٹاپر دونوں نے  کارڈ کی ایک ہی تصویر 2 الگ کیپشنز کے ساتھ شیئرکی، منال نے کیپشن میں لکھا ” آپ سب مدعو ہیں ”۔

جہاں منال نے اپنے تمام فالوورز کو مدعو کیا وہیں احسن نے کیپشن میں منال سے اظہارمحبت کرتے ہوئے لکھا ” میرا دل اب ہمیشہ کیلئے تُم سے جُڑا ہے”۔

احسن کے اس اظہارپرمنال نے بھی جواب میں لکھا ” ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ببز ”۔

دونوں کی پوسٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے شوبزساتھیوں نے مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی، یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

یہ جوڑی سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube