عاصم کوکیوں چھوڑا؟ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیوتنقید کی زد میں

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حال ہی میں عاشروجاہت کے ساتھ نامناسب ویڈیوپر تنقید کی زدمیں آنے والی ہانیہ عامرکی ایک اورویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں وہ دوست کے ہمراہ انسٹالائیوسیشن کے دوران عاصم اظہرسے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پرزیرگردش اس ویڈیو کلپ پرصارفین نے ہانیہ عامر کے دہرے معیار پرسوالات اٹھا دیے۔

لائیو سیشن کے دوران ایک صارف نے پوچھا کہ عاصم کو کیوں چھوڑا جس پرہانیہ نے فوراً اپنے دوست سے کہا کہ پوچھ رہے ہیں عاصم کو کیوں چھوڑا۔ تم سے پوچھ رہے ہیں۔

جواب میں دوست نے کہا کہ نہیں میں نے کسی کو نہیں چھوڑا یار، میں کیوں کسی کو چھوڑوں گا اور کوئی کسی کو چھوڑتا نہیں ہے بس اپنے کام میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

ہانیہ نے کہا لوگ سمجھ رہے ہوں گے، ہم مذاق کررہے ہیں۔ اس بات پراداکارہ کے دوست نے کہا کہ ” سچ بتا دوں، ہاں میں نے چھوڑا ہے، ایک خواب ایک سپنا ”۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران ہانیہ نے معنی خیز اندازمیں آنکھوں پرہاتھ رکھ لیے جبکہ ان کے دوست بھی ہنستے ہوئے مذاق اڑانے والے اندازمیں یہ سب کہہ رہے ہیں۔

پاکستان سیلیبرٹیزحب نامی انسٹاپیج پرشیئرکی جانے والی اس ویڈیو پرسب سے پہلا کمنٹ ماڈل وٹی وی ہوسٹ متھیرا نے کیا کہ ہانیہ عاصم کے ذکر کو طوالت کیوں دے رہی ہیں، یہ سوال نظراندازبھی کیا جاسکتا تھا ۔

متھیرا کے علاوہ بھی بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے عاصم اور ہانیہ کے درمیان حالیہ ان ڈائریکٹ جملے بازی کے تناظرمیں سوالات اٹھاتے ہوئے ہانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سارے معاملے کا آغاز 5 جون کو فلمسازوڈائریکٹروجاہت روف کے بیٹےعاشروجاہت کے ساتھ وائرل ویڈیو کے بعد ہوا جس میں ہانیہ کو عاشر اور ان کے چھوٹے بھائی نائل کے ساتھ دیکھاجاسکتا ہے، حسن رحیم کے گانے ” آرزو” کوگاتے ہوئے ہانیہ کا انداز سوشل میڈیا صارفین کو انتہائی ناگوارگزرا اور انہوں نے اسے انتہائی نامناسب اور فحاشی قراردیا۔

خود پر ہونے والی تنقید پر ہانیہ عامر نے 5 اور 6 جون کو انسٹاگرام پر مختلف پوسٹس میں دکھ کا اظہار کیا تھا۔ عاصم نے بھی 5 جون کو کی جانے والی ٹویٹ میں بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی جف تصویرشیئرکی جس میں لکھا تھا ’بال بال بچ گئے‘ ، گلوکار نے ساتھ ہی تشکر کے ایمو جی کے ساتھ کیپشن میں ” الحمد اللہ” لکھا۔

نام لیے گئے بغیرکی جانے والی عاصم کی اس ٹویٹ کے ردعمل میں ہانیہ نے لکھا ” یا تو آپ مشہورسلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا پھرایک تلخ سابقہ ایکس (بوائے فرینڈ )”۔

اس پرعاصم نے بھی طویل وضاحتی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے ڈیڑھ سال میں پہلی بار ایک پوسٹ کی ہے تو لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے جب کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سےسوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں کی گئیں اور انہیں تعلقات کے نام پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا پراس حوالے سے بیشتر نے عاصم کے موقف کی حمایت کی، بعد ازاں ہانیہ نے بھی طویل پوسٹ میں معذرت کی، انہوں نے لکھا ” آخری مرتبہ سب کے سامنے حقائق رکھ رہی ہوں، یہ کسی سے لفظی جنگ نہیں، نہ ہی اصل بحث یہ ہے کہ کسی سابقہ بوائے فرینڈ سے بحث کو طُول دی جائے۔میری تمام تر شکایت انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کی ہے، کسی بھی عورت کو یوں ہراساں کرنا کسی معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہے”۔

ہانیہ نے مزید لکھا تھا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی اور روزانہ بہترسے بہتر انسان بننے کی کوشش کروں گی، معافی مانگنے کا مطلب کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا اسی وجہ سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی معافی مانگنی چاہیے۔اگر میں نے کسی کا بھی جانے انجانے میں دل دکھایا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، براہِ کرم آپ بھی واضح پیغامات شیئر کریں، آپ کے ریمارکس کسی کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube