Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

یاسرنواز کا حکومت سے دلوں کو چھولینے والا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے حکومت سے دلوں کو چھولینے والا مطالبہ کردیا ۔

اداکار یاسر نواز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ موبائل فون پر لگی کرونا سے بچاو پر مبنی رنگ ٹیون کو تبدیل کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کالر ٹیون پر لگی کرونا سے متعلق ہدایت کے بجائے سورۃ رحمان کی تلاوت لگادے تاکہ اس کے سننے سے عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکے۔

اداکار کے اس مطالبے کو جہاں بہت سے مداحوں نے سراہا وہیں ایک ندا نامی صارف نے اس سے اخلاف بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط ہے کیونکہ جب کوئی شخص کال موصول کرے گا تو قرآن کی آیت درمیان میں رُک جائے گی جس کی وجہ ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube