Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

علیزے شاہ پریاسرنواز کی تنقید: فیروزخان حمایت میں بول پڑے

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: علیزے شاہ/انسٹاگرام

اداکاروپروڈیوسریاسرنواز اوران کی اہلیہ ندا یاسرکی جانب سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کو مشکل قراردینے پرفیروز خان علیزے کے دفاع کیلئے آگے آگئے۔

یہ جوڑا احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ میں شریک تھے جہاں ندا نے انکشاف کیا کہ یاسر کوعلیزے کے ساتھ کام کرنے میں دشواری پیش آئی تھی اور بحیثیت ڈائریکٹ آج تک کسی اداکار نے یاسرکو پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن پائی۔

احسن کی جانب سے وجوہات پوچھنے پریاسرنواز کا کہنا تھا کہ بہت سی وجوہات تھیں، میں علیزے کے ساتھ کام کے دوران پچھتارہا تھا کہ میں نے ایسا کیوں کیا۔ میں علیزے کے ساتھ کام کر کے بالکل لطف اندوز نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران کسی کو بھی اپنی ذاتی زندگی کوسائیڈ پررکھتے ہوئے کردار میں ڈھلنا پڑتا ہے۔ مجھے کہا گیا کہ ڈرامہ بہت اچھا جارہا ہےتو کیوں نہ اقساط بڑھادیں جس پر میں نے گزارش کی کہ چاہیں توکمی کرسکتے ہیں لیکن میں اضافہ نہیں کروں گا۔

یاسر نواز کے بیان پر فیروزخان نے علیزے کی حمایت میں لکھا کہ ” میں نے علیزے کے ساتھ کام کیا ہے اور یہ ایک بہترین تجربہ رہا، انسان کو اپنے بل بوتے پر کھڑا ہونے اور طریقہ کارسیکھنے کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے ”۔

اداکار کے مطابق جب میں انڈسٹری میں آیا تھا تو میرے خاندان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہونے کےباوجود بہت سے افراد نے مجھے بھی پریشان کیا تھا۔

فیروز نے اپنی پوسٹ میں علیزے کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے دستیاب ہیں۔

علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ” میرا دل میری دشمن ” میں یاسر نواز کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube