دلیپ کمار کی طبیعت ناساز، اسپتال میں زیرِعلاج

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

 

بالی ووڈ کے نامور اداکار دلیپ کمار طبیعت خرابی کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ٹویٹر پر دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے  جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وہ آکسیجن سپورٹ کےنظام پر ہیں اور وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان کے کچھ ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹر جلیل پارکر ان کا علاج کررہے ہیں جو کہ ماہر امراض سینہ ہیں۔

ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی متضاد خبروں پر دھیان نہ دیں اور کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے رجوع کیا جائے جہاں ان کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹس دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کو ایک روز قبل ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ کئےگئے۔ ڈاکٹر نتن گوکھلے کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ٹویٹ میں دلیپ کمار کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube