Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

شعیب ملک اور خود سے متعلق خبروں پرسونیا حسین کی وضاحت

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پراپنے اورکرکٹرشعیب ملک سے متعلق خبروں کی اشاعت کے بعد اپنی باتوں کی وضاحت کی ہے۔

سونیا اورشعیب نے احسن خان کے شو میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جہاں شعیب نے بتایا کہ وہ سونیا کی پوری فیملی سے ملاقات کرچکے ہیں اور ان کے والدین بہت زیادہ اچھے ہیں۔ اس پر سونیا کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ میری والدہ کو شعیب بیحد پسند آئے تھے اور انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا یہ شادی شدہ ہیں۔

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پرذومعنی سیاق وسباق کے ساتھ شعیب اورخود سے متعلق خبروں کی اشاعت کے بعد ہونے والی قیاس آرائیوں پرسونیا نے انسٹاگرام اسٹوریزمیں اپنا موقف واضح کیا۔

اداکارہ نے لکھا ” میں شرطیہ کہہ سکتی ہوں کہ ہرلڑکی کو اپنی ماں کے ان معصومانہ جملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا جب بھی وہ اس کے مہذب دوستوں سے پہلی بار ملاقات کرتی ہوں گی اور ہمارے گھرمیں تو یہ بہت ہی عام سی بات ہے ”۔

سونیا نے بتایاکہ میرے والدین بہت ہی معصوم ہیں، حتیٰ کہ انہوں نے شعیب سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ اداکار ہیں؟ لیکن کون جانتا تھا کہ یہ معصومانہ بات سیاق وسباق سے ہٹ کرایک سنجیدہ خبر بن جائے گی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ میرے بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے کہا کہ ایسی ہلکی پھلکی باتوں کو مذاق میں ہی لیا کریں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ یہ رشتوں پرکیااثرات ڈال رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube