Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

ڈرامےکاکردارضمیراخترنقوی سے متاثر ہوکراداکیا،احسن خان

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکار احسن خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نےآن ائرڈرامہ سیریل ‘ قیامت ‘ کا مقبول کردار راشد معروف مذہبی اسکالر ضمیراخترنقوی سے متاثرہوکرادا کیا۔

حسن چوہدری کے پروگرام ‘ ہارٹ ٹو ہارٹ ‘ میں شریک اداکار نے کردار، مکالموں کی ادائیگی اور ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے بات کی۔

راشد کے کردار کیلئے بے پناہ پسندیدگی حاصل کرنے والے اداکار کے مطابق وہ معروف اسکالر علامہ ضمیر اخترنقوی کے بولنے کے انداز سے متاثر ہوئے جو اب اس دنیا میں ہیں۔

ضمیر اخترنقوی کے وائرل جملے ‘یہ تو ہوگا ‘ سے انسپائریشن لینے والےاحسن نے اسی انداز میں اپنے مکالمے کہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے بولنے کے انداز نے مجھے متوجہ اور متاثرکیا جبکہ ان پربنائی جانے والی بہت ساری میمز سے بھی مدد لی۔

قیامت میں احسن خان نےحاکمانہ مزاج رکھنے والے شوہرکاکردارادا کیا ہے جس کا رویہ اپنی بیوی (امرخان) سے انتہائی بُرا ہوتا ہے۔ اس کردار کو انتہائی عمدگی سے نبھانے پر احسن نے سرحد پار سے بھی تعریفیں سمیٹیں۔

اس ڈرامے کی کہانی ثروت نذیر کی تحریرکردہ ہے، ڈائریکٹرعلی فیضان ہیں جبکہ احسن خان اور نیلم منیر کے علاوہ دیگر مرکزی کاسٹ میں ہارون شاہد ، صبا فیصل ، شبیر جان ، امرخان اور دیگرشامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube