کیا فواد خان اور فرحان اختر ایک ساتھ نظر آئینگے؟

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ہالی ووڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلمیں بنانے والے ادارے ماورل اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز ‘مس مارول’ کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان کو شامل کئے جانے کی اطلاعت سامنے آئیں۔

بی بی سی کے رپورٹر ہارون راشد نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستانی اداکار فواد خان کو مس مارول کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، سریز میں حسن نامی مسلمان لڑکے کا کردار ادا کرینگے ۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار فواد خان ماورل اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس مارول میں مسلمان لڑکے کے کردار میں نظر آئیں گے، اس شو کے آفیشل آئی ایم بی ڈی پیج پر کاسٹ کی فہرست میں فواد خان کا نام درج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو بہت ہی دلچسپ ہوگا ۔

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اس سریز میں بالی ووڈ اداکار فرحان اختر بھی نظر آئینگے جو کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کا کردار ادا کریں گے ۔

مس مارول میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کو گذشتہ برس ہی کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کردی گئی تھی جبکہ چند میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ ثمینہ احمد بھی ہالی ووڈ کی اس سریز کا حصہ ہیں۔

سپر ہیرو سیریز کے ہداہتکاروں میں پاکستانی ہداہتکار شرمین عبید چنائے بھی شامل ہیں، ٹی وی سیریز اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈرنی پلس پر رواں سال کے آخر میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مس مارول کا مرکزی کردار مسلم سپر ہیرو لڑکی کمالہ خان کا ہے جسے پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube