ویڈیو: ہنزہ کی بچہ پارٹی عائزہ خان اورعمران عباس کی مداح نکلی

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسکرین شاٹ

شمالی علاقہ جات کی سیرپرموجود عمران عباس کو ہنزہ میں اپنے اور عائزہ خان کے ننھے مداحوں نے حیرانی سے دوچارکردیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوشیئرکی جس میں وہ وادی ہنزہ کے علاقے حسینی میں ہیں ، جہاں موجود اسکول کے بچوں نے عمران اور ان کے ساتھ ڈرامے میں ہیروئن آنے والی اداکارہ عائزہ خان کیلئے پسندیدگی کا اظہارکیا ۔

خود کو پہچان لیے جانے کے بعد بنائی جانے والی دلچسپ ویڈیو میں عمران عباس کا کہنا ہے کہ بہت حیرانی کی بات ہے یہ بچے مجھے دیکھتے ہی پہچان گئے، اداکارنے بچوں سے سوال کیا کہ آپ نے میرا کونسا ڈرامہ دیکھا ہے؟ جس پرتقریبا سبھی ہم آواز ہوکربتاتے ہیں کہ ” سحروالا”۔

یہاں سحرنے مراد عائزہ خان ہیں جنہوں نے عمران کے ساتھ سال 2019 میں ریلیزہونے والے ڈرامہ سیریل ” تھوڑا سا حق” میں کام کیا تھا۔

عمران عباس نےعائزہ سے مخاطب ہوکرکہا کہ عائزہ خان آپ کا ڈرامہ سحر والا یہاں دیکھا گیا ہے اور یہاں سحرکو سب جانتے ہیں۔

عمران عباس کی گائیکی سرحد پاربھی مقبول

جونیئرفین کلب سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرنے والے اداکار نے اس بات کو اپنے لیے قابل فخرقراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ اور کیاچاہیے کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کوپہچانتا ہو۔

اداکار نے وادیٔ ہنزہ میں 100 فیصد شرح خواندگی کو بھی سراہا۔

سیروتفریح کی غرض سے شمالی علاقہ جات میں موجود عمران عباس فالوورز کیلئے دلچسپ وڈیوزوتصاویر شیئرکررہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں گائیکی کا شوق رکھنے والے اداکارنے بھارتی گانے کو ہنزہ ٹچ کے ساتھ پیش کیا، جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube