ڈرامہ چپکےچپکے کا سیزن 2، عثمان خالد بٹ کی وضاحت

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

رواں برس رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامے چپکے چپکے نے اداکاروں کی شاندار پرفارمنس کے باعث دیکھنے والوں کے دل جیت لیے تھے۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے عید کے پہلے روز ختم ہونے والا ڈرامہ چپکے چپکے کے سیزن ۲ کے حوالے سے وضاحت کردی ۔

انسٹاگرام پر ڈرامے کی کچھ آرٹ پر ممنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ڈراما چپکے چپکے کا سیکوئیل زیرِ غور نہیں ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ چپکے چپکے کا سیزن 2 جلد آئے گا اور اس کے حوالے سے کام شروع ہوچکا ہے۔

اپنی پوسٹ پر ایک کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ چپکے چپکے کا دوسرا سیزن شروع ہورہا ہے یا نہیں تو ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر ڈرامے کی لکھاری نے سیکوئیل لکھنا چاہا اور چینل کانٹینٹ ہیڈز نے منظوری دی تو پھر اس وقت ہم اداکاروں کی حیثیت سے بتادیں گے اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube