Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

منال اوراحسن کراچی کے ریس ٹریک پر: تصاویردیکھیں

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فائل فوٹو

اداکار منال خان اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام سوشل میڈیا فالوورز کو اپنی سرگرمیوں سے آگا رکھتے ہیں۔

دونوں نے ریس ٹریک میں دن گزارنے کی دلچسپ تصاویر انسٹاگرام پرشیئرکی ہیں۔

منال نے اپنی ایک دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ کیپشن تصویرمیں ہے، اداکارہ کا اشارہ اپنی شرٹ پرلکھے الفاظ ” سیلفی کوئین ” کی جانب تھا۔

احسن نے کراچی کے اومنی کارٹنگ سرکٹ میں ریس کار چلانے کی ایک ایکسائٹنگ ویڈیو بھی شیئرکی۔

اداکار کو ونٹیج کاروں کا انتہائی شوق ہے اوروہ جدید وپرانی گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر شیئرکرتے رہتے ہیں۔

منال اور احسن کی منگنی 18 مئی کوایک سادہ تقریب میں ہوئی، یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ منال کو آخری بار ڈرامہ سیریل جلن میں دیکھا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube